عدالت نے دوبارہ گنتی کے عمل کو روک دیا

0
41

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود کا بڑا فیصلہ ،لاہور ہائیکورٹ نے پی۔ پی 59 گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا،ایم ۔پی۔ اے ناصر محمود چیمہ نے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے ذریعے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا،الیکشن کمیشن نے بلال فاروق کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا کے روبرو فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی کامیابی کے نوٹفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دے سکتا ، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔

Leave a reply