واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلیے ایک مفید فیچر کا اضافہ

0
28

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کیلیے نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے۔

میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کوگروپ چیٹ کےدوران ایونٹس ترتیب دینےمیں مدد دیگا۔

اس کا مطلب ہے کہ صارفین کیلیے ایک ساتھ کسی کام یا ایونٹ کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائیگا اور اس کیلیے دیگر ایپس کی ضرورت نہیں پڑےگی۔

کوئی بھی شخص کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ کا فیچر استعمال کرسکتا ہے اور گروپ میں موجود ہر شخص اسکو دیکھ سکتاہے۔

ایونٹس کوہر گروپ کے انفارمیشن پیج پر بھی رکھا جائیگا، جب کہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے مطلع کیا جائیگا۔

یہ فیچر سب سے پہلے کمیونٹی پر مبنی واٹس ایپ گروپس کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ لیکن آنے والے مہینوں میں یہ فیچر تمام واٹس ایپ گروپس کے لیے دستیاب ہوگا۔

Leave a reply