
ہاٹ لائن نیوز : پاک بحریہ کی طرف سے ایرانی ماہی گیروں کو ریسکیو کرنے پر ایرانی سفیر نے پاک بحریہ کے لیے تعریفی پیغام جاری کر دیا،ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایرانی ماہی گیر کشتی کی مدد کے لیے فوری جواب دینے پر پاک بحریہ کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں۔
ایرانی ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں آگ میں پھنس گئی تھی اس واقعہ میں 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا گیا، پاک بحریہ کی جانب سے پوری چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت ریسکیو و انسانی آپریشن کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے،ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔









