
ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پہلی پٹیشن این۔ اے 53 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اجمل صابر راجہ نے دائر کی ہے،پٹیشن ایڈووکیٹ فیاض احمد کے توسط سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں فارم 45 کو نظر انداز کیا گیا ہے، ریٹرننگ آفیسر نے فارم 47 میں ن لیگی امیدوار کو کامیاب قرار دیا جبکہ فارم 45 کے مطابق درخواست گزار نے 82 ہزار 11 ووٹ حاصل کیے ہیں ، دوسرے نمبر پر آنے والے چوہدری نثار نے 47 ہزار 130 ووٹ حاصل کیے جبکہ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے انجینئر قمر الاسلام نے 41 ہزار 556 ووٹ حاصل کیے تھے۔
ہماراوقف ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے فارم 47 میں مسلم لیگ کے امیدوار قمر الاسلام کو 72 ہزار 6 ووٹ سے کامیاب قرار دے دیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے اور فارم 45 کے مطابق درخواست گزار کو کامیاب قرار دینے کا حکم جاری کرے۔









