
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ، کمیٹی میں وزارت صنعت و پیداوار، چئیرمین ایف ۔ بی۔ آر اور تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹریز شامل ہیں۔
کمیٹی ایکسپورٹرز اور بڑے بڑے ٹیکس گزاروں کا تعین کرے گی، آئی ۔ ٹی کے 5 بڑے ایکسپورٹرز کو ایوارڈ کیلئے تجویز کیا جائے گا، ٹیکسٹائل کے علاوہ آٹھ مختلف شعبوں کے چوبیس ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ کےلیے نامزد کیاجائے گا۔ پہلی بار ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ برآمدات کرنے والے پانچ بڑے ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا، 5بڑی ویمن ایکسورٹرز اور5 غیرروایتی ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اس کے علاوہ پندرہ بڑے انکم ٹیکس گزار اور 15 دیگر ٹیکس گزاروں کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔









