یونیورسٹی ہاسٹل پر حملہ، متعدد غیر ملکی طلباء شدید زخمی

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں غیر ملکی طلباء پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔حملہ جامعہ گجرات کے ہاسٹل میں کیا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے غیر ملکی طلباء کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے غیر ملکی طلباء پر پتھراؤ کیا اور نعرے لگائے۔ گجرات یونیورسٹی ایک سرکاری ادارہ ہے اور غیر ملکی طلباء خصوصی اجازت اور انتظام کے تحت اس کے ہاسٹل میں رہتے ہیں۔
ہفتے کو رات گئے ہونے والے حملوں میں کئی غیر ملکی طلباء زخمی ہوئے تھے۔ زخمی طلباء کو احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جامعہ گجرات بند کر دی گئی۔ تمام دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔









