پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید بولنگ کوچ مقرر

0
41

ہاٹ لائن نیوز : نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے سری لنکن بورڈ کےساتھ بولنگ کوچ کی تقرری کو اعزاز قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ حکام نے ایک ہفتے قبل مجھ سے رابطہ کیاتھا۔

سابق ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کے طور پر کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہوگا۔ سری لنکا ایک بہت باصلاحیت ٹیم ہے اور خاص طور پر ٹی 20 میں سری لنکن ٹیم ایک خطرناک ٹیم کے طورپر سامنے آئی ہے۔

عاقب جاوید اپنی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لیے اتوار کو سری لنکا روانہ ہوں گے ۔ ان کا یہ معاہدہ ورلڈکپ ٹی 20 تک کے لیے ہوگا جس میں بعد میں توسیع ہو سکتی ہے۔

Leave a reply