رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف کتنے مقدمات درج ؟

0
231
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف کتنے مقدمات درج ؟

ہاٹ لائن نیوز: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کےخلاف درج مقدمات اور نظر بندی کی تفصیلات کےکیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالتی حکم پر ڈپٹی سیکرٹری ہوم پنجاب افضل بشیرنے عدالت میں پیش ہو کر رپورٹ جمع کرادی،اعظم سواتی کےخلاف نظر بندی کاکوئی بھی حکم موجود نہیں۔عدالت نےہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق درخواست کو نمٹا دیا۔

عدالت میں مبہم جواب دینے کی بنا پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی خاتون لاء افسر پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا ۔

عدالت نے کہا ہے کہ لاء افسران سے عدالت کی توقعات ہوتی ہیں مگر آپ یہاں ہاتھ جھاڑ کر آ گئیں ہیں۔

پولیس حکام نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروائی ہے جس کے مطابق لاہور میں اعظم سواتی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں،فیصل اباد میں چار مقدمات درج ہیں، پنجاب کے دیگر اضلاع میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

اعظم سواتی کےوکلاء نے عدالت میں دلائل دئیے ہیں کہ درخواست گزار اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ملک کے نامور سیاستدان ہیں، ان کو کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔اعظم سواتی پر تشدد اور گھریلو خواتین کی توہین کی گئی ہے، پی ٹی آئی قیادت اور درخواست گزار کیخلاف ملک بھر میں کیسز درج کئے گئے،پنجاب بھر میں درخواست گزار کیخلاف درج کیسز کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں،

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درج کیسز کی تفصیلات ہمیں فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت گھر کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی حکم جاری کرے،عدالت چادر، چار دیواری اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا حکم بھی دے،عدالت درخواست گزار کی نظر بندی کے احکامات کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی حکم دے۔

Leave a reply