سوشل میڈیا کی بندش پر عدالت نے جواب مانگ لیا

0
51

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا ۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکر محمود کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئینی طور پر کسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتاایکس (ٹویٹر) کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کے برابر ہے لہذا عدالت ایکس پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنے کا حکم دے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کے وکیل کا موقف سن کر نوٹس کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ کرینگے ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل کو معاونت کیلیے طلب کر لیا۔

Leave a reply