صحافی عمران ریاض پر کتنے مقدمات ؟

0
53

ہاٹ لائن نیوز : صحافی عمران ریاض کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کےلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عمران ریاض کےخلاف درج 09مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش کیا گیا ، عدالتی حکم پرایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات عدالت پیش کی گئیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق بشیر نے عدالت میں بتایا کہ عمران ریاض کےخلاف سائبرکرائم لاہور میں ایک مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اےکی جانب سےڈپٹی اٹارنی جنرل طارق بشیر نے رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ عمران ریاض کےخلاف تھانہ سٹی سانگلہ ہل ننکانہ صاحب میں ایک مقدمہ درج ہے ، عمران ریاض کےخلاف تھانہ سٹی اٹک اور تھانہ صدر چکوال میں بھی دومقدمات درج ہیں ، عمران ریاض کےخلاف درج دیگر پانچ مختلف مقدمات منسوخ ہوچکے ہیں۔

عمران ریاض کی وکیل سلمی ریاض عدالت پیش ہوئیں۔

ایڈووکیٹ سلمی ریاض نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرے۔

عدالت نے کہا کہ عدالت کےسامنے تمام ریکارڈ آچکا۔

عدالت نے پیش کردہ رپورٹس کی روشنی میں عمران ریاض کی درخواست نمٹا دی ۔

Leave a reply