
ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤگھیراؤ کےمعاملے میں پی ٹی آئی رہنمازین قریشی , اسدعمر کی انسداد دھشتگردی عدالت میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی ۔
عدالت نے شاہ محمو قریشی کے بیٹے زین قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی ۔
زین قریشی اور اسد عمر عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کے تبادلے کےباعث سماعت نہ ہو سکی۔
زین قریشی نے درخواست ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، زین قریشی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی ، زین قریشی کی جانب سے ایڈوکیٹ رانا مدثر عدالت میں پیش ہوئے۔









