
ہاٹ لائن نیوز : انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈالر کی قدر غیر یقینی صورتحال سے مشروط ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک ڈالر 279 روپے 05 پیسے کا ہوگیا۔
جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی تھی جسکےبعد ڈالر 279 روپے پر بند ہوا۔







