سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں اہم موڑ

0
42

ہاٹ لائن نیوز : انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا ٹرائل ہوا ۔

انسداد دھشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

پولیس اہکاروں سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلیے پیش ہوئے، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑنےسماعت کی ۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرنےکیلیے طلب کرلیا ، پولیس کیجانب سے درج مقدمہ میں گواہان کوطلب کیا گیاہے، پاکستان عوامی تحریک نےاستغاثہ بھی دائر کررکھاہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طورپر 124 ملزم نامزدہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ استغاثہ میں عوامی تحریک کے وکلاء بھی اپنے گواہوں پیش کر سکتے ہیں ۔

پاکستان عوامی تحریک کیجانب سے چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہونگے۔

سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹربشیر نیازی نےبریت کی درخواستیں دائرکررکھی ہےجبکہ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرااور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارسمیت 5 ملزم پہلےہی بری ہوچکےہیں۔

Leave a reply