
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں، انشاء اللہ 2018 میں رکا ہوا ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد نوجوانوں کی روزگار، کاروبار اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب انشاء اللہ معیشت کو استحکام دیں گے، پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔
ایک بار پھر تعلیم، صحت، آئی ٹی، صنعت ، زراعت، نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے، تمام شعبوں کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہو گا۔ شفافیت اور عوامی خدمت کا دور دوبارہ شروع ہو گا۔ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کا دور، آئی ٹی میں ترقی، روزگار اور کھیل کا دور شروع ہوگا پھر پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔









