سانحہ جڑانوالہ انکوئری رپورٹ غیر تسلی بحش قرار

0
70

 

ہاٹ لائن نیوز : سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ میں نے رپورٹ پڑھ لی ہے، آپ کی جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے، آپ کی جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں ان درخواستوں کو خارج نہیں کیا جا سکتا ، اگر آپ اپنی رپورٹ کا ریویو کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں ۔

جسٹس عاصم حفیظ نے مزید کہاکہ اگر آپ اسی رپورٹ پر قائم ہیں تو عدالت آڈر کر دے گی، عدالت نے کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر کمیشن نہیں بنا سکتے، رپورٹ حقائق کے منافی ہے، عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم جاری کرے ۔

Leave a reply