بریانی ریسٹورنٹ میں آگ لگنےسے 43 افراد ہلاک ہوگئے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عمارت میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، آگ کل رات 6 منزلہ عمارت میں لگی۔
ہسپتال کا دورہ کرنےکےبعدبنگلہ دیشی وزیرصحت نےمیڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے سے کم از کم 43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متعدد زخمی زیر علاج ہیں۔
حکام کیمطابق آگ عمارت میں واقع بریانی ریسٹورنٹ میں لگی جس نےتیزی سےبالائی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 75 افرادکوبچا لیا گیا، فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔
کئی لوگوں نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔








