مستانی نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی بھینس نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے دلچسپ ریکارڈ قائم کر دیا۔
منڈی بہاؤالدین کی مستانی نے آل پنجاب بھینسوں کے دودھ کا مقابلہ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر کے پورے پاکستان کی توجہ حاصل کر لی۔
مقابلے کا انعقاد پاکستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے کیا تھا جس میں مختلف علاقوں سے بھینسیں لائی گئی تھیں۔
اس مقابلے میں مستانی، لالی، گلاب،سنگار ، بلبل اور چمن نامی بھینسوں نے اپنے دلچسپ ناموں کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔
تاہم مستانی نے دن میں دو بار 36.950 کلو دودھ دے کر مقابلے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر سنگار رہی جو 29.200 کلو دودھ دینے میں کامیاب رہی۔
یہ مقابلے 25 اور 26 فروری کو منڈی بہاؤالدین ضلع میں منعقد ہوئے۔









