عدالتیں خاموش تماشائی کیوں ہیں ؟

0
255
عدالتیں خاموش تماشائی کیوں ہیں ؟

ہاٹ لائن نیوز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز تقاریر کی بجائے غریب کی بھوک کےبارے سوچیں ،اس وقت غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں ،رمضان پیکچ سے کام نہیں چلے گا رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے ،لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ،عوام کو ریلف نہ ملا تو عوام انکو نہیں چھوڑے گی ،مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے غربت کا کیوں کہ میں نے 35 سال سرکاری ہسپتال میں کام کیا ہے لوگوں کے پاس ایک انجیکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے ، ایک ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں قید ہیں ، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے ، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ، عوام کے میڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومئی کا واقعہ بیچنے والے آج نو فروری والے بن چکے ہیں ، عوام نے 8 فروری کو نومئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے ،انکے ظلم جبر اور زیادتی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

Leave a reply