سمارٹ واچ صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار

0
224
سمارٹ واچ صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ماہرین نےاسمارٹ گھڑیوں یا اسمارٹ انگوٹھیوں سےبلڈشوگرکی جانچ کو خطرناک قراردے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نےصارفین کو ایسی سمارٹ گھڑیاں یا سمارٹ انگوٹھیوں کے استعمال سے خبردار کیا ہے جو جلد کو چھیدے بغیر بلڈ شوگر لیول کی پیمائش کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ وہ مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز ، ری سیلرز کو غیر قانونی طور پر غیر مجاز ٹولز کی مارکیٹنگ سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بلڈشوگر کی سطح کو ماپنےکا دعویٰ کرتےہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ ڈیوائسزسمارٹ واچ ایپلی کیشنزسے مختلف ہیں اورفوڈاینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سےمنظور شدہ بلڈگلوکوز میٹرکے ڈیٹاکو ظاہر کرتی ہیں۔

Leave a reply