فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

0
236
فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

ہاٹ لائن نیوز : گینیامیں فوج نے2سال قبل اقتدار پر قبضے کیبعد قائم ہونیوالی عبوری حکومت کوبرطرف کر دیاہے۔

اطلاعات کیمطابق گینیا کی فوج نے2 سال قبل اقتدار پرقبضہ کیاتھا اور اب عبوری حکومت کوبھی برطرف کردیا ہے اور کہاہے کہ نئی انتظامیہ اقتدار سنبھالے گی۔

عسکری قیادت نے ایک ویڈیو بیان میں یہ کہا ہےکہ کابینہ کے ڈائریکٹرز، سیکرٹری جنرلز اور انکے نائبین نئی حکومت کےقیام تک حکومتی امور سرانجام دیں گے، جب کہ معزول حکومت جولائی 2022 میں قائم ہوئی تھی۔

ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں، گینیا کے صدر کے سیکرٹری جنرل، عمارہ کامرانے فوجی حکام اور نقاب پوش مسلح سپاہیوں کی موجودگی میں غیر متوقع خبر کا اعلان کیا۔

Leave a reply