روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات

0
47

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

روسی سفیر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

جے یو آئی کے سربراہ اور البرٹ خوریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a reply