حکومت کو آئینہ دکھانے والی سیاستدان کا وحشیانہ قتل

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ایک 29 سالہ رکن اسمبلی کو اس لیے گولی مار دی گئی کیونکہ وہ حکومت کی توجہ حالات کی اصلاح کی طرف مبذول کرانے کے لیے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی ویڈیو بنا رہی تھی۔
ڈیانا کارنیرو کو گیاس کے علاقے نارنجال میں نشانہ بنایا گیا۔
ایکواڈور میں ایک کونسلر کو بھی اجلاس کی صدارت کرنے کے فوراً بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ڈیانا کارنیرو کو دو موٹر سائیکل سواروں نے سر میں گولی ماری۔
اس واقعے کے بعد ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق صدر رافیل کوریا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ وحشیانہ قتل سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ جب آپ کے پاس اس عمر کے بچے ہوں تو آپ تصور کر سکتے ہیں کہ والدین پر کیا گزری ہوگی۔ ڈیانا ایک مخلص اور ذہین سیاست دان تھیں۔ وہ ملک و قوم کے لیے بہت کچھ کر سکتی تھیں لیکن یہ امکان ختم ہو گیا۔








