شاہ محمود قریشی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری

0
255
شاہ محمود قریشی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری

ہاٹ لائن نیوز : شاہ محمود قریشی 5 سال کے لیے نااہل، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 5 سال کے لیے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کیلیے بھی نااہل قرار دےدیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے جرم میں سزا سنائی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے اور آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کےتحت انہیں نااہل قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی بھی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت نااہل ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

Leave a reply