لڑکی کے والد نے اغوا کار کو قتل کر دیا

0
78

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر لیاقت پور میں لڑکی کے والد کی فائرنگ سے اغواء کار ہلاک ہو گیا ۔ لیاقت پور کے قریب سید پور میں لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

لڑکی کے والد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق محمد سجاد سکھی اور محمد اسماعیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی کے والد غلام نبی کی فائرنگ سے محمد اسماعیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد سجاد اور اس کے 4 ساتھی فرار ہو گئے۔

Leave a reply