انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف اپیل

0
325
انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف اپیل

ہاٹ لائن نیوز : انتخابی نشان واپس لینے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ۔

انٹرا کورٹ اپیل شہری میاں شبیراسماعیل کیجانب سے دائر کی گئی ۔

اپیل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کوفریق بنایا گیا ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا ، سنگل بینچ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے ، الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کی سیکشن خلاف آئین ہے ۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Leave a reply