عاطف اسلم بالی ووڈ میں دھوم مچانے کو تیار

0
207
عاطف اسلم بالی ووڈ میں دھوم مچانے کو تیار

ہاٹ لائن نیوز : گلوکار عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ گلوکار آئندہ بالی ووڈ فلم کے لیے گانا بھی گانے والے ہیں۔

بالی ووڈ فلموں کو کئی سپر ہٹ گانے دینے والے عاطف اسلم نئی بالی ووڈ فلم ’لو سٹوری آف 90 ٹیز ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

عاطف اسلم 7 سال کے وقفے کے بعد کسی بھی بھارتی فلم کے لیے گانا ریکارڈ کریں گے، اس فلم کے ہدایت کار امیت کسریہ ہیں، اس فلم میں ادھیان سمن اور دیویتارائےمرکزی کرداراداکرہے ہیں۔

گزشتہ روز معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی ڈیبیو فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ کا ٹریلر اور پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا۔

جیوے سوہنیا جی کا ٹائٹل گانا عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، فلم کے ٹائٹل سانگ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply