ملک میں مزید بارش اور برف باری کب تک ہوگی؟

0
61

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے 4 فروری تک ملک میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

جڑواں شہروں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جب کہ مری اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ژالہ باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔

گاؤں سید پور میں 9 ملی میٹر اور گولڑہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شمس آباد میں 10 اور چکلالہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a reply