القسام بریگیڈز نے حالیہ کارروائیوں کی ویڈیو جاری کر دی

0
51

ہاٹ لائن نیوز : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف اپنی تازہ کارروائیوں کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹ لانچروں سے بہت قریب سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں کے حملوں کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہو گئے تاہم ان کے ذریعے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

ویڈیو میں تباہ شدہ ٹینکوں سے برآمد ہونے والا اسرائیلی فوجیوں کا سامان بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply