
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض خان کی پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نےوکلا کی استدعامنظور کرتے ہوے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔
جونئیر وکیل نے بتایا کہ سینئیر کونسل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، ہمیں کچھ مزید مہلت دی جائے۔
عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر رکھا ہے ۔
جسٹس علی باقرنجفی نےعمران ریاض خان کی درخواست پرسماعت کی ۔









