شعیب ملک سے شادی کی افواہوں پر ونیزہ ستار کا ردعمل، بے بنیاد خبروں پر برہمی کا اظہار

0
37
شعیب ملک سے شادی کی افواہوں پر ونیزہ ستار کا ردعمل، بے بنیاد خبروں پر برہمی کا اظہار

پاکستانی اداکارہ ونیزہ ستار نے سابق قومی کرکٹ کپتان شعیب ملک کے ساتھ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دونوں شخصیات کے نام جوڑے جانے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حیرت اور بے زاری کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایسی خبروں سے تنگ آ چکی ہیں۔

ونیـزہ ستار کے مطابق بعض افراد چند ویوز اور شہرت حاصل کرنے کے لیے معروف شخصیات کی نجی زندگی سے متعلق غیر مصدقہ باتیں پھیلاتے ہیں، حالانکہ معاشرے میں گفتگو کے لیے بہت سے اہم موضوعات موجود ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل بھی شعیب ملک کے ساتھ اپنے نام کو منسلک کیے جانے کی تردید کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی شعیب ملک سے آج تک بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے ان کے حوالے سے شادی کی خبریں حیران کن ہیں۔

ونیـزہ ستار نے بتایا تھا کہ ابتدا میں انہوں نے ان افواہوں کو نظر انداز کیا، تاہم بعد میں معاملہ اس وقت پریشان کن بن گیا جب دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے ان خبروں کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین اور ڈیجیٹل مواد تیار کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی شخصیت کی نجی زندگی سے متعلق معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق ضرور کریں۔ ان کے مطابق غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور جھوٹی خبروں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ان کے خاندانوں کو بھی ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ونیزہ ستار کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی فراہم کردہ معلومات میں کوئی مصدقہ ثبوت سامنے نہیں آیا، جبکہ اداکارہ ان افواہوں پر پہلے بھی وضاحت دے چکی ہیں۔

Leave a reply