ہم نے مل کر پاکستان کو تباہ کیا ؛ عدالت کے سخت ریمارکس

0
263
ہم نے مل کر پاکستان کو تباہ کیا ؛ عدالت کے سخت ریمارکس

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے معاملہ میں الیکشن ایکٹ کےسیکشن 215 کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

قمر زمان ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ درخواست گزار دانستہ الیکشن میں تاخیر کرنا چاہ رہا ہے اس معاملہ پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے ۔

وفاقی وکیل نے عدالت میں بتایا کہ کوئی سیاسی جماعت انٹرا پارٹی الیکشن کراے بغیر الیکشن لڑنے کی اہل نہیں ، اس پوائینٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ،یہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے سے بالاتر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی ۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب نے مل جل کر اس ملک کا ستھیاناس کر دیا ہے ، ائین بنانے والوں نے بڑی عقلمندی سے یہ قانون بنایا ۔

درخواست گزار نے متفرق درخواست کے ذریعے کچھ دستاویزات لف کرنے کی اجازت مانگی ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں کوئی سیاسی جماعت انتخابی نشان کے بغیر الیکش نہین لڑ سکتی ۔پی ٹی آئی ابھی تک رجسٹرڈ پارٹی ہے ، پی ٹی آئی کو سمبل نہ دینا پارٹی کو بین کرنے کے مترادف ہے ، دورکنی بنچ نے سلیمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹاتے ہوے الیکشن کمیشن کو اس پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی ، الیکشن کمیشن نے ابھی تک دورکنی بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔

وفاقی حکومت کی طرف سیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے درخواست کی مخالف کی ۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے ووٹر میاں شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی

Leave a reply