
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
جسٹس عابد حسین چھٹہ نے فائل متعلقہ بنچ میں سماعت کیلیے چیف جسٹس کو بھیج دی ۔
درخواست گزار وکیل نے کیس کو متعلقہ بنچ کےسامنےبھجوانے کی استدعا کی تھی ۔
وکیل درخواست گزرا جسٹس شاہد بلال حسن کا بنچ اسی نوعیت کے کیسز سن رہے ہیں ، عدالت نے درخواست گزار کی استدعا کو منظور کرلیا ۔
شہری شبیراسماعیل نےایڈووکیٹ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائرکی۔









