مشن ناکام ، خلائی جہاز کل زمین پر گر جائے گا

0
263
مشن ناکام ، خلائی جہاز کل زمین پر گر جائے گا

ہاٹ لائن نیوز : پریریگرن لینڈر، چاند پر انسانی باقیات , بٹ کوائن اور چند دیگر غیر روایتی اشیاء چاند پر لے کر جانے والا خلائی جہاز ناکام ہو گیا ہے اور کسی بھی وقت زمین پر گر سکتا ہے۔

خلائی جہاز کو 20 پے لوڈز کے ساتھ چاند پر روانہ کیا گیا۔ بوجھ کا کل وزن 90 کلوگرام تھا۔ اس میں ماؤنٹ ایورسٹ کا ایک ٹکڑا، اور ویکیپیڈیا کی ایک کاپی بھی شامل تھی۔

سائنس فکشن ٹیلی ویژن سیریز اسٹار ٹریک کے خالق جین روڈن بیری کی باقیات بھی جہاز کے کارگو کا حصہ ہیں۔

چاند مشن پر خلائی جہاز بھیجنے والی ایجنسی Astrobotic نے کہا کہ وہ خلائی جہاز کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ کمپنی نے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا سے بھی رابطہ کیا۔ ممکن ہے کہ خلائی جہاز مشن کی ناکامی کے بعد جمعہ کو کسی وقت زمین پر گر پڑے۔

Leave a reply