شبمن گل نےبابراعظم سےپہلی پوزیشن چھین لی

0
156

 

ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل نے کپتان بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جب کہ ان کی جگہ بھارتی اوپنر شبمن گل نے اب پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

بھارتی بلے باز شبمن گل پہلے جب کہ کپتان بابر اعظم دوسرے، کوئنٹن ڈی کاک تیسرے، ویرات کوہلی چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب بھارتی بولر محمد سراج نے شاہین شاہ آفریدی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

Leave a reply