سعودی عرب ؛ تین غیر ملکی خواتین کو سزا

0
64

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کی ایک عدالت نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو پناہ دینے پر تین غیر ملکی خواتین پر جرمانہ عائد کر دیا۔

تینوں کو فی کس 50,000 سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں دراندازوں کیساتھ تعاون کو سنگین جرم سمجھا جاتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ اکثر خبردار کرتی ہے کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب آنے والے کو جرمانے کے علاوہ 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی مدد کرنے پر دس لاکھ سعودی ریال تک کا جرمانہ بھی عائد کر سکتی ہے۔

Leave a reply