پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کب ہوگا؟

0
769
پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کب ہوگا؟

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس 2024 میں دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے ملک میں 5G شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی لائے گا۔ اس سلسلے میں ایک آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

عمر سیف نے کہا کہ تمام ٹیلی کام آپریٹرز 300 میگا ہرٹس سپیکٹرم کی نیلامی میں حصہ لیں گے۔ تقریباً 300 میگا ہرٹس سپیکٹرم ایلوکیٹ کا ہے، جسے انشاء اللہ اکشن کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگلے سال جون، جولائی اور اگست کے آس پاس 5G سپیکٹرم کی نیلامی کر سکیں گے۔ ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے جلد ٹربیونلز بھی بننے جا رہے ہیں، امید ہے کہ 5G سپیکٹرم کی خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔

وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری لانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ تین قطری کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

Leave a reply