کراس میسجنگ فیچر کا خاتمہ

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے دونوں ایپس کے درمیان میسجنگ فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میٹا نے کراس ایپ میسجنگ فیچر 2020 میں متعارف کراتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کو متحد کیا جائے گا تاکہ صارفین کسی ایک پلیٹ فارم سے دیگر ایپس کے صارفین سے رابطہ کرسکیں۔
اس فیچر کو انسٹاگرام اور میسنجر میں کراس میسجنگ فیچر کے ذریعے آزمایا گیا تھا لیکن اب کمپنی نے اسے اچانک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے صارفین کو انسٹاگرام ہیلپ سینٹر پیج پر بتایا گیا کہ کراس میسجنگ فیچر دسمبر 2023 کے وسط میں ختم ہو جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے فیچر کو ہٹانے کے فیصلے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کیوں، لیکن 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کی وجہ یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ ہیں ۔









