غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 165 روز مکمل

0
52

ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں 165 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی میڈیا آفس کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 38 ہزار 819 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

غزہ کے مختلف اسپتالوں میں 31 ہزار 819 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں کےباعث چودہ ہزار بچے اور نو ہزار 220 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں %72 خواتین اور بچے ہیں، میڈیا آفس کے مطابق فاقہ کشی کے باعث اب تک 27 بچے شہادت پا چکے ہیں۔

Leave a reply