سیمنٹ ، بجری ، سریا پھرمہنگا

0
328
سیمنٹ ، بجری ، سریا پھرمہنگا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور سمیت ملک بھر میں سیمنٹ، بجری اور سریا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بجلی، گیس اور ایل پی جی کے بعد دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، 150 روپے اضافے سے سیمنٹ کا تھیلا 1350 سے 1400 روپے کا ہو گیا ہے۔

ڈی جی سیمنٹ 1400، میپل 1380، بیسٹ وے 1350 روپے فی بوری جبکہ پائنیئرز 1350 روپے اور لکی سیمنٹ 1350 روپے فی بوری میں فروخت ہونے لگے۔

مارگلہ بجری 50 روپے اضافے سے 190 روپے فی فٹ ، سریا لوکل 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہونے لگی۔

دوسری جانب ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پہلے سیمنٹ کے 1600 تھیلے بھری گاڑی پر لانے کی اجازت تھی، اب 700 تھیلے سیمنٹ لانے کی اجازت ہے۔

Leave a reply