
ہاٹ لائن نیوز : لاہور پائیکورٹ میں نومئی کےواقعات کی تحقیقات انکوائری کمیشن سے کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلئے ،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کیس پر سماعت کی ۔
درخواست گزار مسرت بانو کےوکیل سید علی حسین بخاری نے دلائل دئیے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نومئی کےواقعات کےبعد جیوفینسگ کےبغیرشہریوں کو حراست میں لیاگیا،گرفتاری سے قبل سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے جانچ بھی نہیں کی گئی،سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا حاصل نہ کرنا آئین کےآرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے۔آئین کےآرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہر شہری کابنیادی حق ہے ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شفاف تحقیقات کےلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کے احکامات صادر کرے ۔









