
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔
دورکنی بنچ نے درخواستوں کو جلد لگانے کی ہدایت کر دی ۔
عدالت نے حکم دیا کہ آفس ہائیکورٹ شیڈول کے تحت پانچوں درخواست ضمانتوں کو سماعت کے لیے مقرر کرے ۔
عدالت کے روبرو چیئرمین کے وکیل سلیمان صفدر پیش نہ ہوئے ، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں نو مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں ۔









