
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کے تین ملزمان کو بری کر دیا ، انسداد دہشتگری عدالت نے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ملزمان رحمان صدیق، محمد بلال، عبید الرحمان کی اپیل پر سماعت کی ۔ملزمان کی جانب سے پیر مسعود چستی عدالت میں پیش ہوئے ۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف 2019 میں تھانہ کوتوالی، سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا ، ملزمان پر اغوا برائے تاوان اور قتل کا الزام تھا ، ملزمان کے خلاف پراسکیوشن کی جانب کیس کو مکمل کیا گیا ، انسداددہشت گردی عدالت نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کا حکم دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں تینوں ملزمان کی جانب سے اپیلیں دائر کر رکھی تھی ، آج عدالت نے ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزاوں کو کلعدم قرار دے دیاہے ۔








