
ہاٹ لائن نیوز : رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات کا حجم 47 ملین ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات نے جولائی سے اکتوبر تک موبائل فونز کی درآمدات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی سے اکتوبر تک موبائل فونز کی درآمدات میں 107.91 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل کی درآمدات کا حجم 47 کروڑ ڈالر رہا۔
گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 226 ملین 51 ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فونز منگوائے گئے، ادارہ شماریات نے جولائی سے اکتوبر تک کی درآمدات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کے چوتھے ماہ میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں 75.60 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کا حجم 60 کروڑ 68 لاکھ 65 ہزار ڈالر رہا، گزشتہ سال درآمدات کا حجم 34 کروڑ 56 لاکھ ڈالرتھا۔
جولائی سے اکتوبر تک موبائل آلات کی درآمدات میں 14.50 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے کے دوران 13 کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار ڈالر مالیت کے موبائل آلات منگوائے گئے۔








