مسلسل چار روز اضافے کے بعد سونا سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

0
15
مسلسل چار روز اضافے کے بعد سونا سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل چار روز کے اضافے کے بعد منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ منگل کو عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4 ہزار 640 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، جس پر مقامی اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال براہِ راست اثرانداز ہورہی ہے۔

Leave a reply