محنت کرنے والے نشانے پر، سرانان میں چار گھر اجڑ گئے

0
5
محنت کرنے والے نشانے پر، سرانان میں چار گھر اجڑ گئے

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ زخمی مزدور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور دہشت گردی کے ذریعے صوبے میں امن، ترقی اور روزگار کے مواقع کو متاثر کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کے مطابق مزدوروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا امن و امان خراب کرنے کی کوشش ہے، جس کا ریاستی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔

Leave a reply