ڈنکی فلم کے گانےکی ریلیز ؟

0
364
ڈنکی فلم کے گانےکی ریلیز ؟

ہاٹ لائن نیوز : 2023ء میں شاہ رخ خان نے بالی ووڈ پر راج کیا اور لگاتار دو فلموں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ بنائے۔

کنگ خان کا راج ابھی ختم نہیں ہوا اور مداح ان کی نئی فلم ‘ڈنکی’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جسے لیجنڈ فلمساز راجکمار ہیرانی پروڈیوس کر رہے ہیں۔

میگا فلم ‘ڈنکی’ کا پہلا ٹیزر 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا تھا اور لوگ اس انتظار میں ہیں کہ فلم کے گانے اور ٹریلر کب ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا پہلا گانا 20 نومبر کو ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

Leave a reply