
ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے خواتین کو ذاتی کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع کردی۔
ڈپٹی منیجر اسٹیٹ بینک قرۃ العین بلال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے خواتین کو ذاتی کاروبار کے لیے بلاسود قرضے کی سہولت جاری کردی ہے، اب خواتین آن لائن درخواست جمع کروا کر باآسانی پانچ لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کرسکتی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کی تعداد 48 فیصد ہے لیکن اس وقت بہت کم خواتین اپنا کاروبار چلا رہی ہیں۔








