نگران وزیر اعظم کتنے اثاثوں کے مالک ؟

0
293
نگران وزیر اعظم کتنے اثاثوں کے مالک ؟

ہاٹ لائن نیوز: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جس میں 80 لاکھ روپے مالیت کی 20 ایکڑ وراثتی زرعی اراضی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم کے پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار شیئرز ہیں، نگراں وزیراعظم نے 10 تولہ سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی، ان کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد موجود ہیں، جب کہ ان کے اپنے گھر کے فرنیچر کی قیمت 4 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔

Leave a reply