سابق وزیر اعظم کادوٹوک جواب

0
129

ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پی ٹی آئی نے حضرو اٹک میں 9 مئی پرتشدد واقعات کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جیل آئی پولیس ٹیم کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کردیا۔

9 مئی کو حضرو اٹک میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے حضرو پولیس کی ٹیم سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ سے پوچھ گچھ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

عمران خان نے تفتیش کے لیے وکلا کی موجودگی میں مشاورت یا جواب دینے پر اصرار کیا۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ابتدائی طور پر پولیس ٹیم نے تفتیش کی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس ٹیم کے سوالات کے جواب دیے جس کے بعد پولیس ٹیم روانہ ہوگئی۔

پولیس ٹیم 9 مئی کے واقعات میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ سے پوچھ گچھ کے لیے اڈیالہ جیل آئی تھی۔ اس سے قبل راولپنڈی، گوجرانوالہ، قصور ، فیصل آباد کی پولیس ٹیمیں بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے جیل میں پوچھ گچھ کر چکی ہیں۔

Leave a reply