عدالت آئی جی پر کیوں برہم ؟

0
286
عدالت آئی جی پر کیوں برہم ؟

 

ہاٹ لائن نیوز : خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آئی جی صاحب کا جواب آگیا ہے ؟

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 10 تاریخ کو چھٹی تھی جس کے باعث جواب جمع نہیں ہوسکا

خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے بھی گرفتار کیا جس میں ضمانت ہوچکی ہے ،تفتیشی افسر اے ٹی سی کے مقدمے میں ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کر رہے ۔

عدالت نے پراسکیوٹر کو روسٹرم پر بلا لیا اور استفسار کیا کہ پراسکیوٹر صاحب کیا یہ درست ہے کہ چار مرتبہ اے ٹی سی میں ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ، پراسکیوٹر صاحب یہ کیا ہورہا ہے ،آپ کی زمہ داری ہے ریکارڈ پیش کریں تاخیری حربے کیوں استعمال کر رہے ہیں ، آپ فوری طور ریکارڈ سے متعلق ہدایت لیکر ہمیں آگاہ کریں ۔

عدالت نے سماعت کو 24 نومبر تک ملتوی کردیا ۔

Leave a reply